Latest News Updates

اسلامک فوجی اتحاد کی تنظیم (آئی ایم سی ٹی سی) کی آفیشل ویب سائٹ کا آغاز کر دیا


سعودی پریس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی اور شدت پسندی کی روک تھام کے لیے رواں سال سابق پاکستانی  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت کی اجازت کے بعد  اسلامی فوجی  اتحاد کی کا  عہدہ سنبھالا تھا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی فوجی  اتحاد نے  عام لوگوں تک رسائی کے لیے(آئی ایم سی ٹی سی) کی آفیشل ویب سائٹ  " www.imctc.org"کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیاہے۔ اسلامی فوجی  اتحاد  کی اس سائٹ پر اسلام کو فروغ دینے اور اس کے حوالے سے مثبت  پیغام کے ساتھ ساتھ شدت پسندی کے خلاف  آواز بلند کرنے کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا ئے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی فوجی  اتحاد کی ویب سائٹ کو تین مختلف زبانوں (عربی ، فرنچ اور انگلش) میں  ٹرانسلیٹ کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کی روانی اور عام لوگوں تک پیغامات کے رسائی کے لیے سو سشل میڈیا ویب سائیٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی اکاونٹس بنائے گئے ہیں۔ اسلامی ممالک کی اس منضم  تنظیم کا با قاعدہ افتتاح 26 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔
اب اس اسلامی فوجی  اتحاد کے کام اور مقاصد کی طرف چلتے ہیں  اس تنظیم کی وی سائٹ دوسری سائٹ سے الگ ہو گئی اس کا سب سے بڑا مقصد  دہشت گردی اور اس پر استعمال ہونے والے ذرائع کی روک تھام کے لیے کا م کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیموں کے سرگرداں پیغامات کی تردید کے لیے شواہد مہیا کرنا ہوگا۔  

No comments