Latest News Updates

اب اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کریں ہمیشہ کے لیے

مرد ہو یا پھر عورت دنیا کے ہر معاشرے مین ہی نیلی آنکھوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں صرف 17 فیصد لوگوں کی آنکھیں نیلی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں اکثرلوگوں کی یہ دلی خوہش ہوتی ہے کی ان کی بھی آنکھیں نیلی ہوں اور وہ خوبصورت دیکھائی دیں۔
ایسے خواہش مند افراد کے لیے امریکہ کی مشہور کمپنی اسٹروما میڈیکل نے ان کی اس درینہ خوہش کا حل نکال لیا ہے۔ اس ریسرچ سے تعلق رکھنے ڈاکٹر گریگ ہومر کا کہنا ہے کی کمپنی نے لیزر ٹریٹمنٹ کے زریعے  کتھئی آنکھوں کی کی پتلی کا رنگ نیلے رنگ میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر گریگ ہومر کا مزید کہنا ہے کہ نیلی اور کتھئی آنکھ کے در میان صرف ایک روغن کی تہہ کا فرق موجود ہوتا ہے اگر لیزر ٹریٹمنٹ کے زریعے اس تہہ کو ہٹا دیا جا ئے تو روشنی با آسانی اس اسٹرو ما سے گزر کر نیلے کلر کا ایفکیٹ دیتی ہے اور آنکھ کا رنگ نیلا نظر آتا ہے۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطانق اب تک کمپنی نے 37 لوگوں کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے اور ان لوگوں نے کمپنی کی اس شاندار ریسرچ کو سراہا ہے۔

No comments