Latest News Updates

اب کی بورڈ کے بغیر ٹائپنگ کریں حیرت انگیز ڈوائس ایجاد

ہماری روز مرہ زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں نت نئی ایجادات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج بھی ہم آپ کو ایسی ہی ایک شاندار ایجاد کردہ ڈوائس کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو آپ کے دفتری کام ہو ں یا پھراپنے عزیزوں سے بات چیت یا ای میل اب آپ اس ڈوائس کے ساتھ بنا کے بورڈ کے استعمال سے  کبھی بھی کہیں پر بھی با آسانی ٹایپ کر سکتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈوائس کو "Tap Strap Wearable Keyboard" کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈوائس میں بٹن نہیں ہوتے بلکہ پانچ انگلوٹھیاں ہوتی ہیں جو ایک دوسرے سے جڑ کر یکساں کام کر کے ٹائپنگ کے عمل کو سرانجام دیتی ہیں۔ اب صارفین اس کو اپنی انگلیوں میں پہن کر آپ کسی بھی جگہ پر ٹائپنگ کر سکتے ہیں یہ ہی نہیں بلکہ آپ ماؤس کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈوائس چارج ایبل بیٹری کے ذریعے با آسانی چارج کی جا سکتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کہ آپ اس ڈوائس کو بلو ٹوتھ  کے زریعے کسی بھی سمارٹ فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ واچ کے ساتھ با آسانی منسلک کر کے استعمال کر سکتے ہیں اور لانگ ٹائم بیٹری کی بدولت آپ اس کو کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔

No comments