مچھلی کا استعمال حضوراکرمﷺ کے ارشادات کی روشنی میں
مچھلی کو سردیوں کا تحفہ سمجھا جات ہے اور اسکا استعمال دنیا کے ہر کونے میں ہی کیا جاتا ہے یوں تو مچھلی کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں طب نبوی میں بھی مچھلی کے استعمال کےکئی فوائد کا زکر ملتا ہے۔
ہمارے پیارے نبی حضور اکرم ﷺ نے مچھلی کے استعمال کو بے پناہ غذائی اور طبی فوائد بتائے ہیں اور اس کے استعمال کی اجازت بھی دی۔ حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ہم کو تین سو سواروں کے ساتھ بھیجا اور ہمارے کمانڈر حضرت ابو عبیدہ بن چرغ تھے۔ جب ہم ساحل بحر تک پہنچے تو ہمیں شدید بھوک لگ گئی اور ہم نے درختوں کے پتے جھاڑ کر کھائےاتفاق سے سمندر کی موجوں نے ایک عنبر مامی مچھلی پھینکی جس کو ہم نے 51 دن تک کھایا اور اس کی چربی کا شوربہ بنایا جس سے ہمارے جسم فربہ ہو گئے حضرت ابو عبیدہ نے اس مچھلی کی ایک پسلی کو کھٹر کیا اور ایک شخص کو اونٹ پر سوار کر کے اس پسلی کی کمان کو نیچے سے گزارا تو اس کے نتیجے سے وہ با آسانی گزر گیا
حضرت عبداللہ بن عمر سے رویت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ہمارے لئے دو مرد اور دو خون حلال کئے گئے ہیں مچھلی اور ڈنڈی جگر اور طعال بستہ خون مچھلی کو عربی میں سمک کہتے ہیں۔ اس کا گوشت اور تیل دل کے امراض، موٹاپے، کینسر اور بہت سے دوسرے امراض کے لیے بہت مفید ہے۔
No comments