اداکارہ ماہرہ خان کا فہد خان کو باجی کہنے پر کرارا جواب
مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی ڈراموں میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی نام روشن کر رہی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم "ورنہ" جلد ہی سکرین پر آ ہی ہے۔
مشہوراداکارہ کو ان کے چاہنے والے ان کی اس نئی فلم کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرا رہے ہیں۔ اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اپنی ٹویٹ میں کچھ یوں اپنی خوہشات کا اظہار کیا "آل دی پیسٹ ماہرہ باجی"۔ فہد خان کی اس ٹویٹ پر ماہرہ خان نے غصے کا اظہار کیا انھوں نے اپنی جوابی ٹویٹ میں کہا کہ "فہد بھائی اب تو فلم میں آپ کی بہن کا کردار ادا کرنا ہی پڑے گا"۔
عورتیں ہمیشہ اپنی عمر مردوں سے چپھاتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کی اس بات کو لڑکیوں کی دکھتی رگ ما نا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مشہور اداکارہ ماہر خان کو بھی فہد مصطفیٰ کی یہ بات بہت با گوار گزری اور انھوں نے اپنی جوبی ٹویٹ میں اپنا غصہ نکال دیا۔
No comments