چین کی مشہور کمپنی فا نے پہلی برقی گاڑی متعارف کرا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی مشہور کمپنی فا نے پہلی بار مکمل برقی ورژن کار" بی30 ای وی" متعارف کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے نے مکمل الیٹرک گاڑی کی پہلی نمائش پچھلے سال ایک آٹو شو میں کی تھی اور نومبر کے آخر میں اس گاڑی کو "بی 30 ای وی" کے نام سے متعارف کروایا گیا۔ چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑی اسٹینڈرڈ ماڈل سے ملتی جلتی ہے اس میں اور اس میں فرق صرف اور صرف انجن اور الیکٹرک انجن کا ہے۔
کمپنی کی تیار کردہ الیٹرک گاڑی میں 109 ہارس پاؤرکی موٹرلگائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ 32.2 کلو واٹ کےلیتھیم اون بیٹری لگائی گئی ہے تا کے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کی یہ الیکٹرک گاڑی ایک چارج پر 200 کلو میٹر سے ذیادہ سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکتا ہے۔ کمپنی کی رپورٹس کے نطابق یہ ایکٹرک گاڑی ایک چارج پر پشاور سے اسلام آباد تک کا سفر آسانی سے کر سکتی ہے۔
No comments