Latest News Updates

سام سنگ کا صارفین کے نئے سال کا انمول تحفہ پہلا لچکدار سمارٹ فون جنوری میں متعارف کرانے کا وعدہ


2018 کے آغاز سے پہلے ہی دنیا کی مشہور موبائل کمپنی سام سنگ نے صارفین کے  تحفے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کورین  سام سنگ کمپنی کا کہنا ہے کے وہ اپنے صارفین کے لیے جنوری 2018 میں  پہلا لچکدار سمارٹ فون"گلیکسی ایکس" متعارف کروا رہی ہے۔
 سام سنگ کمپنی کے صدر اس سمارٹ فون کی تصدیق کر چکے تھے اب سام سنگ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر اس پہلے لچکدار فولڈ ایل سمارٹ فون کی  نما ئش کے لیے  ایک الگ پیج بنادیا گیاہے۔کمپنی کے اس  پیج کے مطابق اس لچکدار سمارٹ فون کا نام "گلیکسی ایکس"  اور ماڈل نمبر ایس ایم جی 888 این 0  ظاہر کیا گیا ہے ۔
اب آپ سوچ ہے ہوں گئے کہ یہ سمارٹ فون دیکھنے میں کیسا ہو گا اس سمارٹ فون کے اندر کیا فیوچرز کیاہوں گئے اور کن خصوصیات کا حامل ہو گا۔ ابھی تک کمپنی نے اس بارے میں نہیں بتایا ہے  کمپنی کے آفیشل پیج پر لگی تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سمارٹ فون  کی سکرین دو حصوں میں فولڈ ہو جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سام سنگ کمپنی کا کہنا ہے جلدہی لاس ویگاس میں ہونے والی آئی ٹی ٹیکنالوجی کی  نما ئش میں سمارٹ فون "گلیکسی ایکس"  کو با قاعدہ طور پر صارفین کے لیے متعارف کروا  دیا جا ئے گا۔

No comments