Latest News Updates

اب موبائل فون ایس ایم ایس کی موت کا اعلان

جدید سوشل میڈیا کی عام و خاص شخص کی رسائی سے پہلے روزانہ تقریباً23 ارب ایس ایم ایس لوگ ایک دوسرے سے پیغامات کی رسائی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ رفتہ رفتہ سوشل میڈیا کی مقبولیت کے باعث ایس ایم ایس دم توڑتا جا رہا ہے اور اب اس کی جگہ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ میسنجرنے لے لی ہے۔
گزشتہ دنوں فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ کانفرس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ روزانہ 23 ارب ایس ایم ایس دنیا بھر کے صارفین بھیجتے ہیں اس کی نسبت 35 ارب پیغامات واٹس ایپ اور 25 ارب پیغامات فیس بک صارفین ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب ایس ایم ایس کی جگہ اب  فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ میسنجر نے لے لی ہے۔
وائی فائی اور فور جی کے اس دور میں فیس بک کا تیزی مقبولیت حاصل کرنے والا پلیٹ فارم بن چکا ہے ایک روپورٹ کے مظابق ایک ارب واٹس ایپ صارفین اور 90 کروڑ فیس بک صارفین پیغامات رسائی کی دنیا میں دیگر کمپنوں سے بہت آگے ہیں۔

No comments