اینڈرائیڈ فون کے صارفین کے لیےخطرے کی گھنٹی
آج کے اس سائنسی اور ٹیکنالوجی سے بھرے دور میں شاہد ہی کو ئی ایسا انسان ہوگا جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اینڈرائیڈ فون نہ استعمال کرتا ہو۔ نئی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ فونز کی لوکیشنن کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی کرتا ہے چاہے آپ نے اپنے اینڈرائیڈ فون کی شئیر لوکیشن بند کی ہوئی ہو۔
پا کستا ن میں اینڈرائیڈ فون کا استعمال کافی ذیادہ کیا جاتاہے کواٹز کی اس تحقیق سے بات واضع کی گئی ہےکہ اینڈرائیڈ فونز آپ کے قریبی موبائل فون ٹاورز گوگل کو اس کی موجودہ کوکیشن کی نشان دہی کرتے ہیں یہ ہی نہیں گوگل اس ڈیٹا کو اپنے پاس محفوظ بھی کرتا ہے۔اینڈرائیڈ فونز صارفین اگر اپنے موبائل فون کی لوکیشن آف کرنے یا پھر سم نکا ل کر ایپلیکیشن استعمال کریں تب بھی گوگل ان کی موجودہ لوکیشن کو ٹریس کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس تحقیقاتی رپورٹ کے بعد گوگل ترجمان نے بتایا ہے کہ مو بائل فونز ٹاورز صارفین کو موجودہ لوکیشن کو گوگل کے نیٹ ورک پر رسائی دیتے ہیں تا کے وہ صارفین کی پرانے پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں اس پر گو گل نے مزید بتایا ہے کی وہ اس طرح کے ڈیٹا کو محفوظ نہیں کرتے ہیں اور گوگل اس کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔
No comments