Latest News Updates

معروف سپر سٹار سلمان خان کا حیرت انگیز بیان سامنے

مانیئٹرنگ ڈیسک (اسلام آباد) کے مطابق معروف بھارتی اداکار سپر سٹار سلمان خان نے  ایک تقریب میں بتایا ہے کہ ان کے والد (سلیم خان)مسلمان اور ان کی والدہ(سشیلا) معترمہ ہندو ہیں۔معروف اداکار سلمان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ہندو یا مسلمان کہلوانے کی بجائے انسان کہلوانا پسند کرتے ہیں۔
دوران تقریب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپر سٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی دنیا میں تمام اداکار مل جل کر کام کرتے ہیں اور سب ایک دوسرے کے لیےمعترم ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ سپر سٹار کا مزید کہنا تھا کی کے فلم کے دوران اسپاٹ بوائے ہو، لائٹ مین، ہیرو ہو یا پھر ہیروئن، ہدایت کار ہو یا پروڈیوسر کوئی بھی اس بات کو محسوس نہیں کرتا کہ کس کا تعلق کس مزہب سے ہے۔ یہاں مسلم،ہندو،سکھ،عیسائی سب ایک ہیں اور مل کر کام کرتے ہیں۔

No comments